کراچی کنگز کی ہار ، وسیم اکرم کے غصے پر اہلیہ شنیرا بھی حران

کراچی کنگز کی ہار ، وسیم اکرم کے غصے پر اہلیہ شنیرا بھی حران
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی پے در پے شکست پر وسیم اکرم اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے ۔ کراچی کنگز رواں سیزن میں اب تک 5 میچز کھیل چکی جن میں سے انہیں چار میچز میں شکست حاصل ہوئی ، گذشتہ شب بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان نے کراچی کو صرف تین رنز سے شکست دے دی ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی ہے کہ جس میں وسیم اکرم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے خلاف شکست پر شدید غصے میں آ گئے تھے اور انہیں ٹیم کی شکست پر پہلے سر پکڑتے ہوئے اور پھر سامنے موجود سیٹ پر ٹانگ مارتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ اب سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اپنے شوہر کا غصہ دیکھ کر حیران ہی رہ گئیں اور ویڈیو پر ردعمل دے دیا ۔ انہوں نے وسیم اکرم کے غصے والی ویڈیو پر حیرانی والا ایموجی شیئر کیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔