پی ایس ایل 8 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

پی ایس ایل 8 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی
کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 12 ہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 157 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر بابراعظم نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد حارث نے 40 رنز بنائے۔ ڈاؤسن شاناکا 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وہاب ریاض 8 ، جمی نیشم 6 ، صائم ایوب 3 اور ٹام کوہلر نے ایک رن بنایا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ رومان رئیس، شاداب خان، فہیم اشرف اور مبصر خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 62 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ، کولن منرو 9 ، ریسی ونڈر ڈسن نے 42 رنزبنائے۔ کپتان شاداب خان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ آصف علی نے 29 اور اعظم خان نے 9 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی طرف سے عثمان قادر ، ارشد اقبال اور جمی نیشم نے1،1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔