اسلم اقبال کی گرفتاری کیلئےسی آئی اے اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں تشکیل

 اسلم اقبال کی گرفتاری کیلئےسی آئی اے اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں تشکیل
کیپشن: اسلم اقبال کی گرفتاری کیلئےسی آئی اے اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں تشکیل

ویب ڈیسک: 9 مئی کو فائرنگ کیس میں نامزد میاں اسلم اقبال کی لاہور میں ممکنہ موجودگی کا معاملہ،ذرائع کے مطابق انویسٹیگیشن پولیس کی سی آئی اے اور اسپیشل برانچ کی 3 مختلف  ٹیمیں تشکیل،انویسٹیگیشن پولیس کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں میاں اسلم اقبال کا سراغ لگانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ذرائع انویسٹیگیشن پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے داخلی راستوں کی گزشتہ رات سے مانیٹرنگ جاری ہے،میاں اسلم اقبال پی ٹی آئی کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے امیدوار ہیں ،میاں اسلم اقبال نے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ میاں   اسلم اقبال کی ضمانت کی کوئی کاپی مجھے ریسیو نہیں ہوئی۔

Watch Live Public News