کراچی : فٹبال گراؤنڈ کے پاس سیوریج نالے سے دو افراد کی لاشیں برآمد

کراچی : فٹبال گراؤنڈ کے پاس سیوریج نالے سے دو افراد کی لاشیں برآمد

(ویب ڈیسک)  ماڑی پور روڑ فٹبال گراؤنڈ کے پاس سیوریج نالے سے دو افراد کی لاشیں اور موٹرسائیکل برآمد ہوئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے  کہ  متوفیان کی شناخت محمد عامر اور محمد یونس کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ روڈ ایکسیڈنٹ کا معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق  واقعہ گزشتہ رات کے کسی پہر میں رونما ہوا ہے،  گرد و نواح میں دور دور تک آبادی نہ ہونے کے باعث واقع رپورٹ نہیں ہوسکا۔

  پولیس  نے بتایا ہے کہ  متوفیان کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے کرائم سین ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

Watch Live Public News