کراچی سے پشاورجانےوالی خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی

کراچی سے پشاورجانےوالی خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی
کیپشن: کراچی سے پشاورجانےوالی خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی

ویب ڈیسک: پشاور سے کراچی پہنچنے والی خیبر میل ٹرین کو کالا پل کے ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر بڑے حادثے سب بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی پہنچنے والی خیبر میل کالا پل کے قریب سنگین حادثے سے بچ گئی ڈرائیور کو ایمرجنسی بریک لگانا پڑا۔

کالا پل کے قریب ریتی بجری کا ٹرک ریلوے لائن کے پاس زمین میں دھنس گیا، اسی وقت کراچی آنے والی خیبر میل وہاں پہنچی تھی۔سامنے ٹرک دیکھ کر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکا۔

زمین میں دھنسے ٹرک کو نکالنے کے دوران وہ کھڑی ٹرین سے ٹکرایا جس سے انجن کو معمولی نقصان پہنچا۔ ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک کو ٹرین کے انجن سے علیحدہ کرنے میں کامیاب ہوا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے عملہ اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی۔ ریلوے پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو وارننگ دینے کے بعد چھوڑ دیا۔

Watch Live Public News