شہباز شریف    اور حمزہ شہباز نے استعفیٰ دے دیا

شہباز شریف    اور حمزہ شہباز نے استعفیٰ دے دیا

(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم   شہباز شریف  اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے استعفیٰ دے دیا۔

میاں محمد شہباز شریف نے این اے 132 قصور اور پی پی 158 کی نشست سے استعفی دے دیا۔ شہباز شریف نے  لاہور سے پی پی 164 کی  نشست بھی چھوڑ دی ہے۔ 

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو شہباز شریف کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے۔

ادھر حمزہ شہباز  نے  لاہور سے پی پی 147 کی نشست سے استعفی دے دیا ہے۔ حمزہ شہباز کے استعفی کی کاپی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو موصول ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ  ایسے تمام کامیاب امیدواران جو دو یا دو سے زیادہ نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں، کے لیے لازم ہے کہ وہ کوئی بھی ایک نشست اپنے پاس رکھ سکتے ہیں لہذا آئین کے آرٹیکل (3)223 کے تحت کسی بھی اسمبلی کی نشست لینے سے قبل ما سوائے ایک نشست کے باقی تمام نشستوں سے استعفا دینے کے حوالے سے کامیاب امید وار بذات خود یا اپنے مجاز نمائندہ جس کی تصدیق اوتھ کمشنر کے ذریعے کی گئی ہو۔

الیکشن کمیشن کے مطابق   نشست یا نشستوں سے دستبردار ہونے کی درخواست بنام چیف الیکشن کمشنر ، الیکشن کمیشن پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد یا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں بصورت دیگر آرٹیکل (2) 223 کے تحت 30 دن گزرنے کے بعد تمام نشستیں خالی تصور کی جائیں گی ماسوائے اس نشست کے جس پر امید وار سب سے آخر پر کامیاب قرار پایا ہے ۔

Watch Live Public News