ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہم نےوفاقی حکومت سےکوئی وزارت نہیں مانگی،ہم وفاق میں وزارتوں کا حصہ نہیں ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان میں خدمت کی نئی سیاست کا آغاز ہوگا، باقی صوبوں کےمقابلے میں سندھ کی کارکردگی بہتر رہی، صوبہ بلوچستان سے آپ کا مقابلہ ہوگا، وفاقی حکومت سےبھی مقابلہ ہوگا،امید ہےکہ مقابلے میں کارکردگی بہتررہے گی، سندھ اسمبلی میں الیکشن کےبعد وزیراعلی ہمارا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ نوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر ہوں گے،اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی امیدوار ہوں گے، سید مراد علی شاہ ایک بار پھر سندھ کے وزیراعلی ہوں گے، ہم نےوفاقی حکومت سےکوئی وزارت نہیں مانگی،ہم نےبلوچستان اور سندھ کےسیلاب متاثرین کا حق مانگا ہے،ہم وفاق میں وزارتوں کا حصہ نہیں ہوں گے،پچاس فیصد تعلیمی اداروں کا سندھ میں سیلاب کےدوران نقصان ہوا،تعلیمی اداروں کی بحالی کا منصوبہ مکمل ہوگا،ہمارے نوجوانوں کےلیےتعلیم کی سہولت ان کا حق ہے۔
ہم اسکیم اور فنڈنگ کا انتظام کرسکتےہیں،ہم نصاب تعلیم کو بھتر کرینگے،ذمہ داری لیں کہ اسکولز کی کارکردگی کا جائزہ لیں ،بچوں کو سہولیات کی جانچ پڑتال کریں
پاکستان کےعوام معاشی طور پر مشکل میں ہیں،وفاقی حکومت کو مثبت معاونت دیں گے،غربت کا مقابلہ کرنےوالےمنصوبےسندھ حکومت کےذریعے پورے کرینگے۔
کراچی سےکشمورتک پانی کا مسئلہ ہے،پانی کا مسئلہ ترجیجی طور پر حل کریں،زرعی اور پینےکےپانی کےمنصوبے مکمل کریں ،میری آنکھیں کان بنیں،ہم ایک خاندان ہیں،ہمارا اپنا طریقہ کار ہے،امید ہےکہ ہم کامیاب ہوتےرہیں گے،آپس کی ٹانگیں کھینچنےکےکام نہ کریں،مل کر محنت کوشش کرینگےتو کارکردگی بہتر ہوگی۔