(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں کمیشن کو سفارشات بھی دیں۔
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات انکوائری کمیٹی نے من گھڑت قرار دے دیے۔ رپورٹ میں انکوائری کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کاروائی کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے اور اسے کمیشن کو پیش کر دیا گیا ہے، انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں کمیشن کو سفارشات بھی دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے لیاقت چٹھہ کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کر دی ہے، انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ لیاقت چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن یا کریمنل کاروائی کی جائے، لیاقت چٹھہ نے تسلیم کیا کہ کسی کے بہکاوے میں آ کر بیان دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیاقت چٹھہ نے انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان پر معافی مانگ لی، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، انکوائری رپورٹ کے ساتھ سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان لگایا گیا ہے۔اس کے علاوہ 6 ڈی آر اوز اور قومی و صوبائی حلقوں کے آر اوز کے بیانات بھی لگائے گئے ہیں ۔