پاکستان سپرلیگ بہترین لیگز میں سے ایک ہے، رسی وین ڈسن

پاکستان سپرلیگ بہترین لیگز میں سے ایک ہے، رسی وین ڈسن
سورس: publicnews

  پبلک نیوز:   سی وین ڈسن  بھی پی ایس ایل کے دیوانے نکلے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں لاہور قلندرز کے رسی وین ڈسن نے کہا کہ دوسری مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہا ہوں میرا  آغاز اچھا ہے۔ اپنی انفرادی کارکردگی سی  مطمئین ہوں جیت ملتی  تو زیادہ اچھا ہوتا۔  

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں  کوالٹی کرکٹ ہوتی ہے یہاں اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان سپرلیگ بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔ مجھےاچھا لگ رہا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ کھیل رہا  ہوں ان کے خلاف نہیں کھیل رہا ورنہ ان بالروں کا سامنا کرنا پڑتا۔ پاکستان اور ساوتھ  افریقہ کے میچز کلوز ہوتے ہیں۔  

رسی وین ڈر ڈسن نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ نیٹ سیشن میں ابھی تک حارث روف اور شاہین آفریدی کا سامنا نہیں ہوا ہے۔ ملتان سلطانز کے محمد علی اچھے بولر ہیں کھیلنے میں مشکل ہوئی یہاں سیمرز اچھے ہیں۔ تین میچز اور تین شکست  اچھی چیز  نہیں  ہر میچ اہم ہے۔  آنےوالے دنوں  میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ راشد خان جیسے بولر کو ہر کوئی مس کرے گا جارج لنڈے نے آخری میچ میں اچھی بولنگ کی ہے۔   تمام ٹیمیں سخت ہیں اس لیے جیت کے مارجن کم ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔