ڈی جی آئی ایس پی آر کی پنجاب  کی مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، بزنس کمیونٹی سے خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پنجاب  کی مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، بزنس کمیونٹی سے خصوصی نشست

(ویب ڈیسک )   ڈی جی آئی ایس پی آر  نے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، اساتذہ، بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی اور تعلیمی ماہرین سے خصوصی نشست کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پنجاب بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز اور مختلف تعلیمی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پنجاب بھر کی جامعات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ ، وائس چانسلرز اور تعلیمی ماہرین کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر سے نشست کے دوران اساتذہ اور تعلیمی ماہرین نے ملکی سیکیورٹی، افواجِ پاکستان کیخلاف جاری منفی پراپیگینڈہ سمیت دیگر ایشوز پر سوالات کیے۔

اس موقع پر اساتذہ اور تعلیمی ماہرین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ   ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس باوقار انداز میں ہمارے سوالات کے مدلل جواب دیے وہ انتہائی خوش آئیند اور حوصلہ افزاء تھے۔ پاک فوج کے خلاف جو بھی منفی پراپیگینڈہ بنا تحقیق کے پھیلایا جاتا رہا آج اس حوالے سے تمام ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔ 

یونیورسٹی اساتذہ اور شرکاء  نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ اسطرح کے سیشن تواتر کیساتھ ہونے چاہیئے تاکہ قوم اور پاک فوج کے مابین خلاء کو کم کیا جائے اور غلط فہمیوں کا تدارک ممکن ہو۔

Watch Live Public News