اہم خبر: محکمہ موسمیات نے برفباری، بارشوں کی خوشخبری سنادی

اہم خبر: محکمہ موسمیات نے برفباری، بارشوں کی خوشخبری سنادی
کیپشن: Important news: Meteorological Department announced the good news of snowfall, rains

ویب ڈیسک: برفباری کے منتظر سیاحوں کیلئے خوشخبری آگئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے برفباری اور بارشوں کے اسپیل کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائی رہے گی۔ 

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ 

مری گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

Watch Live Public News