اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی 26 جنوری تک بند کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی 23 جنوری سے 26 جنوری تک بند رہے گی۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ یونیورسٹی کو بند رکھنے کا فیصلہ اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔