پی ٹی آئی والے رابطے میں ہیں، الیکشن کے بعد ہمیں جوائن کرینگے: علیم خان کا دعویٰ

 پی ٹی آئی والے رابطے میں ہیں، الیکشن کے بعد ہمیں جوائن کرینگے: علیم خان کا دعویٰ
کیپشن: Aleem Khan
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نےکہا بہت سے افراد ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، کئی پرانے دوست ہیں ان سے تعلق رہا ہے، الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کے کئی امیدوارہمارے ساتھ ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق آئی پی پی کے صدر علیم خان نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی کے کئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے جیتنے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا و عدہ کیا ہے تاہم علیم خان نے ان امیدواروں کے نام بتانے سے گریز کیا۔

 بیرسٹرگوہر کے حوالے سے علیم خان کا کہنا تھا کہ بیرسٹرگوہر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں تھا، بیرسٹر گوہر ایک سال پہلے پیپلز پارٹی کے فعال ممبر تھے، پی ٹی آئی میں کوئی فعال ممبر نہیں تھا کہ وہ چیئرمین بن سکے، وکیل کو ہی چیئرمین بنانا تھا تو حامد خان بھی تھے۔

بیرسٹرگوہر کو چیئرمین بنانے کے سوال پر آئی پی پی رہنما نے کہا کہ پارٹی سے وفاداررہنے والوں کوعہدے،ٹکٹس دینے چاہیے تھے، چیئرمین ایسے شخص کو بنایا گیا جس کاپی ٹی آئی سےکوئی لینا دینا نہیں، وسیم اکرم پلس کے چکر میں چیئرمین بنایا گیا تو پھر یہ فارمولاصحیح تھا۔

علیم خان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے آزاد امیدوار ہیں جن کے ساتھ ہم نے کام کیا ہے، وہ رابطے میں بھی ہیں،کئی امیدواروں نےجیت کرآئی پی پی میں شامل ہونے کا یقین دلایا ہے۔

Watch Live Public News