وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں فوج تعیناتی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں فوج تعیناتی کی مںظوری دیدی
کیپشن: The federal cabinet approved the deployment of the army in the general elections

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی درخواست اور وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کی مںظوری دیدی ہے۔

ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں فوج تعنیاتی کی منظوری دے دی۔ فوجی اور نیم فوجی دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کیے جائیں گے۔ حساس حلقوں میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پرفرائض سرانجام دینگے۔

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم:

اجلاس میں ایف بی آر اصلاحات اور تشکیل نو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایف بی آر میں اصلاحات پر ریونیو ڈویژن حکام نے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر اصلاحات پر کمیٹی قائم کردی گئی۔ کابینہ نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی۔ کمیٹی میں خارجہ، آئی ٹی،قانون و انصاف،کامرس،نجکاری کے وزراء شامل ہیں۔ کمیٹی ایف بی آر میں اصلاحات پر سفارشات دے گی۔

Watch Live Public News