ویب ڈیسک : 2016 کی فلاپ فلم ’’ دی لیجنڈ آف ٹارزن ‘‘ نیٹ فلکس پر سب سے مقبول فلم بن گئی۔
8 سال پہلے ریلیز ہونے والی ایڈونچر فلم جو بچوں کے معروف کریکٹر ٹارزن پر بنائی گئی تھی ایک ایسا ہیرو جو جنگلی جانوروں میں پلا بڑھا ۔
تاہم ناقدین نے اسے ریلیز ہونے ہی ناکام فلموں کی لمبی فہرست میں ڈال دیا تھا لیکن 8 سال بعد جب اسے نیٹ فلکس پرریلیز کیا گیا تو اس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔
نیٹ فلکس اسٹریم سروس کی پبلک رینکنگ سسٹم نے اس امر کا انکشاف کیا ۔ لیجنڈ أف ٹارزن میں الیگزینڈر سکارزگارڑ، سیموئل ایک جیکسن مارگاٹ روبی جیمون ہونسون جم براڈ بینٹ اور کرسٹوفر والز نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔