جاپان میں دنیا کا سب سے چھوٹا ایسکلیٹر،جو صرف 5 سیٹرھیوں پر مشتمل ہے 

جاپان میں دنیا کا سب سے چھوٹا ایسکلیٹر،جو صرف 5 سیٹرھیوں پر مشتمل ہے 

(ویب ڈیسک )  جاپان کے شہر کاواساکی  کے ایک  ڈپارٹمنٹ اسٹور کے تہہ خانے میں واقع، دنیا کا سب سے چھوٹا اسیکلیٹر جو صرف پانچ  سیٹرھیوں (Steps) پر مشتمل ہے اور اس کی اونچائی 83.4 سینٹی میٹر (32.8 انچ) ہے۔

ایسکلیٹر انسانیت کی سب سے کارآمد ایجادات میں سے ایک ہے، جو لوگوں کو مختلف فلورز  کے درمیان آسانی سے سفر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ جہاں لفٹیں ناقابل عمل ہوں ۔  لیکن دنیا کی سب سے چھوٹا ایسکلیٹر دراصل ایک بیکار عجیب و غریب چیز ہے جس کا حقیقی مقصد دنیا کے سب سے چھوٹے ایسکلیٹر  کے لیے گنیز ریکارڈ اپنے نام کرنے کے سوا کچھ  نہیں تھا۔ اسے 'Petitcalator' یا 'Puchicalator' کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ غیر معمولی  مشین کاواساکی شہر میں More’s Department Store کے تہہ خانے میں واقع ہے اور یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

1989 میں جب Kawasaki's More کھولا گیا، تو اس کے ڈیزائنرز اس کی زیر زمین سطح کو ملحقہ Azalea کے زیر زمین شاپنگ سینٹر سے جوڑنا چاہتے تھے، لیکن وہ مکمل طور پر الائن(Aligned) نہیں تھے۔ اگرچہ لیولز میں فرق اتنا زیادہ نہیں تھا، لہذا انہوں نے ایسکلیٹر لگانے کا فیصلہ کیا۔

 

ایسکلیٹر کو لگانے کا فیصلہ کرتے وقت  ڈیزائنرز نے محسوس کیا کہ ایک بہت بڑا کنکریٹ بیم ہے جہاں موٹر کو جانا تھا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک ایسکلیٹر لگانے کا فیصلہ کیا جو آخر میں دنیا کا سب سے چھوٹا اسیکلیٹر بن گیا۔ یہ  ریکارڈ پچھلی تین دہائیوں سے اس کے پاس ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا سب سے چھوٹا ایسکلیٹر دو ملحقہ شاپنگ سینٹرز کی منزلوں کو آپس میں ملانے کا اپنا اصل مقصد پورا کرنے میں ناکام رہا۔ تقریباً آٹھ سال پہلے اسے نیچے کی طرف چلنے والی سیڑھی سے اوپر کی طرف جانے والی سیڑھی میں تبدیل کر دیا گیا تھا، یعنی آپ اس سے چڑھ کر اوپر جا سکتے ہیں ۔

Watch Live Public News