ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ایک روز میں ایک ہزار 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس مزید 11 جانیں لے گیا، اموات کی تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی،، فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 623 ہو گئی، 2 ہزار 525 کی حالت تشویشناک آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آج آخری روز، پولنگ اتوار 25 جولائی کو ہو گی، عمران خان آج تراڑ کھل اور کوٹلی میں،،، بلاول بھٹو زرداری باغ اور مظفر آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 45 انتخابی نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز نمائندے چنیں گے، 33 حلقوں میں 12 بڑے مقابلے متوقع، الیکشن کمیشن کی درخواست پر آزاد کشمیر میں پاک فوج طلب لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی، ایف ڈبلیو او کی کوششوں سے تمام 20 مقامات پرٹریفک بحال،، گلگت بلتستان میں شدید بارش سے شاہراہ مٹی کے تودوں کے باعث بلاک ہوئی تھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج چین کا دورہ کریں گے، چینی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں طے، داسو واقعے اور سی پیک بارے معاملات پر بات چیت ہو گی، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر انڈیا کی بیان بازی، پاکستان نے بھارت کا غیرضروری تبصرہ مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں پاکستان کیخلاف بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم سے سب آگاہ ہیں، افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ واقعے میں بھی پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا مشینری سرگرم تھی۔۔۔