ونس میک موہن کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ونس میک موہن کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سی ای او ونس میک موہن نے جنسی ہراسانی کی جاری تحقیقات کے درمیان اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے ایک ماہ بعد تنظیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں 77 سال کی عمر کے قریب پہنچ رہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کی سربراہی سے ریٹائر ہوجاؤں۔ ونس میک موہن کا کہنا تھا کہ سالوں کے دوران لوگوں کی خوشی، ان کو متاثر کرنے، سنسنی خیز کھیل کے ذریعے تفریح فراہم کرنا میرے لئے ایک اعزاز رہا ہے۔ میک موہن کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے ہمیں ہر ہفتے ٹی وی کے ذریعے گھروں میں آنے کی اجازت دی اور ہماری تفریح کا انتخاب کیا۔ میں پوری دنیا میں اپنے مداحوں کی گہری قدر کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور پسند کیا۔ https://twitter.com/btsportwwe/status/1550575918892072967?s=20&t=5HtTd78Wj-0QsJ67TV6_nQ خیال رہے کہ ونس میک موہن کا یہ اعلان جون میں وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای جنسی بدانتظامی کے دعوئوں پر بااثر سی ای او کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے تحقیقات اپریل میں اس وقت شروع ہوئی جب بورڈ کو ایک گمنام ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں مبینہ طور پر 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ فریقین نے جنوری میں معاہدے پر دستخط کئے، اور میک موہن نے خاتون کو ادائیگی کے لیے ذاتی فنڈز کا استعمال کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔