37 سال کے بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب

37 سال کے بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب
حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کردی، 37 سال کے بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ اسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن شپ جاری ہے ۔ فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین - ایک سے شکست دی ۔ حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا ہے۔ حمزہ سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین - دو سے شکست دی تھی ، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔