’بائیڈن انتظامیہ کا پاکستان سے رابطہ نہ کرنا بڑی غلطی ہے‘

’بائیڈن انتظامیہ کا پاکستان سے رابطہ نہ کرنا بڑی غلطی ہے‘
اسلام‌آباد(پبلک نیوز) امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے بائیڈن انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدرجوبائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیوں نہیں کیا. انہوں نے کہاحیرت ہےصدربائیڈن نے پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کے حوالے سے عمران خان سے بات نہیں کی، اپنی ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کا افغانستان سے افواج نکالنے پرپاکستان سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ عراقی معاملے سے بھی بڑی غلطی ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے ایچ بی او کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکہ کو اڈے نہ دینے کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنایا تھا جبکہ اس انٹرویو میں ان کے پردہ سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر کافی رد عمل دیکھنے میں آیا تھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔