چین سےکورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سےکورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید 20 لاکھ ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

پی کے 6852 نے چین کے شہر بیجنگ سے اسلام آباد کیلئے پرواز بھری، ویکسین اسلام آباد ائیرپورٹ پر این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کر دی گئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی آمدسےملک میں ویکسی نیشن کی یومیہ شرح بہتر ہوگی۔

یاد رہے  تین دن پہلے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے پندرہ لاکھ سے زائد ویکسین لے کر اسلام آباد  پہنچا تھا، جبکہ  این سی او سی کا کہنا تھا کہ آئندہ  آئندہ ہفتے 20 سے 30 لاکھ  مزید ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی.  چند روز کے دوران ملک میں کورونا ویکسین کے قلت کے باعث مشکلات پیش آرہی تھیں، اس ضمن میں وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق سسٹم میں پریشر پیر یا منگل تک حل ہوگا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔