اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی وکٹ گرا دی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک نوشیر خان لنگڑیال ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ نوشیر لنگڑیال پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے صدر تھے۔
نوشیر خان لنگڑیال نے قائد مسلم لیگ ن اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔ نوشیر خان لنگڑیال نے پارلیمنٹ ہاوس میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، چوہدری فقیر احمد، ساجد مہدی، نور الحسن تنویر اور رانا مقبول شریک ہوئے۔
نوشیر خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ جنوبی پنجاب میں پارٹی قیادت کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔