مشہور ماڈل، سابقہ مس برازیل اور انفلوئنسر گلیسی کوریا ٹانسلز کی معمولی سرجری کروانے کے بعد انتقال کرگئیں۔ان کی عمر صرف 27 سال تھی۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بتایا گیا ہے کہ گلیسی نے رواں سال اپریل کے مہینے میں مقامی کلینک سے ٹانسلز کی سرجری کروائی جس کے کچھ دن بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور مسلسل خون بہنے لگا۔ اسی اثنا میں اپریل کی 4 تاریخ کا دن ماڈل سمیت ان کے خاندان والوں پر پہاڑ بن کر ٹوٹا کہ جب گلیسی کو ایک ہی ساتھ دل کا دورہ اور برین ہیمرج ہوا، جس کے بعد وہ قومہ میں چلی گئیں . 20 جون کو گلیسی کوریا علاج کے دوران ہی انتقال کرگئیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماڈل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ یا درہے کہ گلیسی کوریا نے 2018 میں مس برازیل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور انسٹاگرام صارفین انہیں بطور انفلوئنسر کے جانتے تھے ، ان کے فولوورز کی تعداد 56,000 سے زیادہ تھی۔