پرویز مشرف واپس آئیں، عدالت ان کے معاملے کو دیکھے ، اعظم نذیر تارڑ

پرویز مشرف واپس آئیں، عدالت ان کے معاملے کو دیکھے ، اعظم نذیر تارڑ
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں، مشرف کو سزا ہوئی تھی، وہ واپس آئیں اور عدالت ان کے معاملے کو دیکھے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم سے جسٹس فائز عیسٰی نظرثانی اپیل پر بات کروں گا، کابینہ اجلاس میں یہ معاملہ اٹھاؤں گا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مستقل سیکرٹری قانون کے لیے حکومت سے مطالبہ کروں گا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کہا کہ وکلا کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدام پر وزیر قانون کے شکر گزار ہیں، سپریم کورٹ بار ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے وزیراعظم نے اقدامات کی ہدایت کی۔ احسن بھون نے کہا کہ حکومت جسٹس فائز عیسٰی کیس میں نظرِثانی اپیل واپس لے، پرویز مشرف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔