اےاین ایف جوانوں کی شہادت میں ملوث 3 دہشتگرد جہلم سے گرفتار

اےاین ایف جوانوں کی شہادت میں ملوث 3 دہشتگرد جہلم سے گرفتار
کیپشن: 3 terrorists involved in the martyrdom of ANF jawans arrested from Jhelum

ویب ڈیسک: سیکیورٹی اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف جوانوں کی شہادت میں ملوث 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اے این ایف کے 3جوانوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار تینوں دہشت گردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد گوادر سے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ 

یاد رہے کہ 10 روز پہلے اے این ایف کے جوانوں کو ناکے پر فائرنگ کرکے شہید کیاگیا تھا۔

Watch Live Public News