(ویب ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے زخمی فلسطینی شخص کو انسانی ڈھال کے طور پر گاڑی سے باندھ دیا۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے جنین شہر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ایک زخمی فلسطینی شخص کو فوجی گاڑی کے ہڈ سے باندھ دیا اور اسے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔
اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔جس کی تصدیق الجزیرہ نے بھی کی ہے۔
وائرل ویڈیو میں فلسطین کے شہر جنین کے مجاہد اعظمی نامی شخص کو دو ایمبولینسوں کے پاس سے گزرنے والی فوجی جیپ کے ساتھ باندھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
مجاہد اعظمی کے اہل خانہ نے روئٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جنین میں چھاپہ مارا جس کے دوران وہ زخمی ہوا۔ اہل خانہ نے کہا کہ جب مقبوضہ فوج سے ایمبولینس کا مطالبہ کیا گیا تو انہوں نے مجاہد کو پکڑ پر اپنی جیپ سے باندھا اور وہاں سے چلے گئے۔