ساڑھی پہننے والی خاتون پر سرعام لاٹھی چارج، واقعہ کی ویڈیو وائرل

ساڑھی پہننے والی خاتون پر سرعام لاٹھی چارج، واقعہ کی ویڈیو وائرل
کیپشن: woman publicly beaten
سورس: web desk

(محمدساجد)معاشرے میں عدم برداشت کی فضا نے احساس انسانیت کو ختم کرکے رکھ دیا ہے، معمولی سے بات پر ایک دوسرے کی جان کے درپے ہوئے پھرتے ہیں، جبکہ لوگ متاثرہ شخص کو بچانے کی بجائے ویڈیوز بنانے میں مگن رہتے ہیں، بھارت ایک ایسا ہی واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی بھارت میں پیش آیا جہاں ساڑھی پہنے والی خاتون کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دھر ضلع میں پیش آئے واقعہ نے انسانیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ، منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون جس نے پیلے رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے اس کو چار لوگوں نے پکڑا ہوا ہے جبکہ ایک شخص سرعام اس پر ڈانڈے برسا رہا ہے، پاس کھڑے لوگ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں متاثرہ خاتون کو بچانے کی بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 20 جون کو اس وقت پیش آیا جب خاتون مبینہ طور پر ایک شخص کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) منوج کمار سنگھ نے کہا، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہیں پولیس حرکت میں آگئی تھی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ واقعہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع  ضلع ٹانڈہ  کے ایک علاقے میں پیش آیا ہے۔

متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مرکزی ملزم کی شناخت نور سنگھ بھوریا کےنام سے ہوئی ہےجو وائرل ویڈیو میں عورت کو مارا رہا ہے،دیگر ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔ 
 

Watch Live Public News