اسلام آباد میں متعدد فیڈرز ٹرپ، بجلی غائب

اسلام آباد میں متعدد فیڈرز ٹرپ، بجلی غائب

اسلام آباد(پبلک نیوز) آئیسکو ریجن میں شدید بارش اور طوفان کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ ہو گئے۔ بعض مقامات پر درختوں اور سائن بورڈذ کے گرنے کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔

متاثرہ فیڈرز میں جی نائن ایکپریس بری امام نیو شاہ پور آئی ایٹ ٹو ایچ ایٹ ٹو اپر ٹوپہ کمپنی باغ پیر سوہاوہ شامل ہیں۔ موہن پورہ، امین ٹاون سیام 502 ورکشاپ سکیم 3 ہمایوں روڈ، پی اے ایف اور گردونواح کو بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہے۔

بجلی کی بحالی کے لیے آئیسکو کا آپریشن جاری ہے، جبکہ سٹاف متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ آئیسکو چیف چودھری عبدالرزاق بجلی بحالی کی کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان آئیسکو نے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں ۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔