اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا اور اسے حقیقت میں تبدیل کر ڈالا۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون برائے سیاسی امور شہباز گل نے لکھا کہ 23مارچ خواب دیکھنے کا ہے اور خوابوں کو بیان کرنے کا دن ٗ خوابوں کو حقیقت ڈھانے والا دن ٗ جو خواب 1940میں ہمارے بزرگوں نے دیکھا اور اپنے خون سے جس کی آبیاری کی۔https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1374234014488395784شہباز گل کی ٹویٹ کچھ اس طرح ہے ’’23 مارچ خواب دیکھنے کا دن۔ خوابوں کو بیان کرنے کا دن۔ خوابوں کو حقیقت میں ڈھالنے کا دن۔ جو خواب 1940 میں دیکھا گیا ہمارے بزرگوں نے اپنے خون سے اس کی آبیاری کی اور اسے حقیقت بنا ڈالا۔ تحریک پاکستان کے تمام ہیروز کو سلام۔ پاکستان زندہ باد‘‘۔