لاہور ( پبلک نیوز) نیب لاہور کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے قومی احتساب بیورو کے لاہور آفس کو ریڈ زون قرار دیدیا ہے جس کے بعد اب مریم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر 2روز کے کیلئے رینجرز اور پولیس نیب آفس لاہور کے ارد گرد تعینات ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کا معاملہ بہت الجھتا جا رہا ہے جب مسلم لیگ(ن) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دھمکی دی تھی کہ لا کھوں کارکنوں مریم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر ان کے ساتھ ہوں گے تو نیب لاہور نے پنجاب حکومت سے درخواست کی تھی کہ نیب کے لاہور آفس کو زون قرار دیا جائے جس کو منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے قومی احتساب بیورو کی درخواست مان لی ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے منظوری دیدی گئی ہے کہ 25اور 26 مارچ کو 2 روز کےلئے رینجرز اور پولیس نیب آفس اور گردونواح پر تعینات کی جائیگی ٗپنجاب حکومت کی جانب رینجرز کی خدمات لینے کےلئے وفاقی وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے ٗ نیب لاہور کی جانب سے پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی جس میں نیب کو ریڈ زون قرار دینے اور رینجر، پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔