کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا
قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا ہے ۔ بابراعظم کوگورنرہاؤس لاہورمیں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے ۔ گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا ہے ۔ حکومت پاکستان نے گذشتہ سال 14 اگست کو یہ اعلان کیا تھا کہ مایہ نازبلے باز بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دیا جائےگا ۔ 28 سالہ بابر یہ اعزازحاصل کرنےوالے پاکستان کے کم عمرترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ، ان سےقبل پاکستان کےسابق کپتان سرفرازاحمد ستارہ امتیازحاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے ۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتانوں جن میں مصباح الحق ، شاہد آفریدی،جاوید میانداد ، یونس خان اورانضمام الحق کو بھی ستارہ امتیاز مل چکا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔