صدر مملکت نے پاک فوج، بحریہ ، فضائیہ کے افسران ، جوانوں کو ملٹری ایورڈز سے نواز دیا

صدر مملکت نے پاک فوج، بحریہ ، فضائیہ کے افسران ، جوانوں کو ملٹری ایورڈز سے نواز دیا

(ویب ڈیسک )   صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں  کو ملٹری ایوارڈز سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق  افسران اور جوانوں کو  ستارہ بسالت، 135 تمغہ بسالت، 45 امتیازی اسناد، 148 سی او اے ایس تعریفی کارڈز، سے نوازا گیا ، افسران اور جوانوں کو 23 ہلال امتیاز (ملٹری)، 109 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 137 تمغہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔

صدر مملکت آصف زرداری  کی جانب سے سپاہی اسرار محمد، (ایس ایس جی) کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا ،بریگیڈیئر مصطفی کمال (شہید) سی ایم آئی، لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان، این ایل آئی، میجر محمد جواد (شہید) ایف ایف، میجر میاں عبداللہ شاہ کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا ۔ میجر میاں عبداللہ شاہ (شہید) آرٹی، میجر ثاقب حسین (شہید) سگس، کیپٹن صغیر عباس (شہید)، اے ڈی،کو بھی تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے میجر جنرل سعید الرحمان سرور، ٹی ایس او، میجر جنرل شاہد پرویز، این ایل آئی، میجر جنرل محمد عاصم خان، آرٹی، کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا ہے ،  میجر جنرل نور ولی خان، بلوچ، میجر جنرل محمد نعیم، اختر، اے کے، کو بھی ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے  بریگیڈیئر عامر شہزاد اعوان آرڈی، بریگیڈیئر تنویر احمد، آرٹی، بریگیڈیئر وقاص ظفر راجہ، پنجاب، کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ، بریگیڈیئر امجد اقبال، سندھ، بریگیڈیئر ضیاء ریاض، بلوچ، بریگیڈیئر عمران احمد، آرٹی، بریگیڈیئر عزیز احمد، آرٹی، کو بھی ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے ، بریگیڈیئر ریحان عاقل خان، پنجاب، بریگیڈیئر احمد فواد، سندھ، بریگیڈیئر محمد ظہیر اختر، ایف ایف، ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا ہے، بریگیڈیئر عمران مسعود کشفی، پنجاب، بریگیڈیئر محمد شریف، ایف ایف، بریگیڈیئر ثاقب علی چیمہ، سی ایم آئی، کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ۔

صدر مملکت نے  بریگیڈیئر رفعت علی خان، اے کے، بریگیڈیئر شاہد محمود، سی ایم آئی، بریگیڈیئر عامر سلیم، آرٹی، کو بھی ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا ، بریگیڈیئر عامر شہزاد اعوان، آرڈر، بریگیڈیئر تنویر احمد، آرٹی، بریگیڈیئر وقاص ظفر راجہ، پنجاب،کو بھی ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا ، بریگیڈیئر امجد اقبال، سندھ، بریگیڈیئر ضیاء ریاض، بلوچ۔ بریگیڈیئر عمران احمد خان، آرٹی کو بھی ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ۔ بریگیڈیئر عزیز احمد، آرٹی، بریگیڈیئر ریحان عاقل خان، پنجاب، بریگیڈیئر احمد فواد، سندھ، بھی ستارہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔

صدر مملکت نے کرنل محمد سہیل اسلم، پنجاب، لیفٹیننٹ کرنل احمر نثار ستی، سندھ، کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا , لیفٹیننٹ کرنل بلال محمد، اے کے، لیفٹیننٹ کرنل وجاہت علی خان، پنجاب، لیفٹیننٹ کرنل ملک حیدر علی،کو بھی تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا , لیفٹیننٹ کرنل مظہر حیات، سگس، لیفٹیننٹ کرنل خرم عباس، ایف ایف، لیفٹیننٹ کرنل سجاد محمد خان، سی ایم آئی، کو بھی تمغہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد قاسم منظور، ایف ایف، لیفٹیننٹ کرنل اعجاز احمد، آرٹی، لیفٹیننٹ کرنل مزمل اطہر، آرڈر، کو بھی تمغہ امتیاز ملٹری  سے نوازا گیا۔

Watch Live Public News