اسلام آباد میں پراپرٹی پر  بھاری ٹیکس عائد

اسلام آباد میں پراپرٹی پر  بھاری ٹیکس عائد

(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سیکٹرز اور ہاوسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد کردیا گیا۔

ڈی سیکٹرز: 

ڈی سیکٹرز میں 140 سکوائر یارڈز تک پلاٹس پر سالانہ 27 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس عائدکردیا گیا، 200 سکوائر یارڈز تک پلاٹس پر  37 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 300 سکوائر یارڈز تک 61 ہزار، 400 سکوائر یارڈ تک پلاٹس پر ایک لاکھ 15 ہزار ٹیکس ہوگا، 500 سکوائر یارڈ تک ایک لاکھ 52 ہزار، 1000 سکوائر یارڈز تک ایک لاکھ 83 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

اسی طرح 1001 سے 2000 سکوائر یارڈز تک پلاٹس پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس نافذ کیا گیا ہے، 2001 سے 4000 سکوائر یارڈز تک پلاٹس پر 2 لاکھ 46 ہزار روپے ٹیکس عائدکیا گیا ہے۔ 

ای سیکٹرز: 

ای سیکٹرز میں 140 سکوائر یارڈ پلاٹس پر 34 ہزار روپے ٹیکس عائدکیا گیا ہے، ای سیکٹرز میں 2001 سے 4000 سکوائر یارڈ تک پلاٹس پر 3 لاکھ 65 ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا ہے۔

ایف سیکٹرز: 

ایف سیکٹرز میں 2001 سے 4000 سکوائر یارڈز کے پلاٹس پر بھی 3 لاکھ 65 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

جی سیکٹرز: 

جی سیکٹرز میں 140 سکوائر یارڈ تک پلاٹس پر 28 ہزار روپے ٹیکس نافذ کیا گیا ہے، جی سیکٹرز میں 2001 سے 4000 سکوائر فٹ کے پلاٹس پر 2 لاکھ 49 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

شہزاد ٹاون، مارگلہ ٹاون، راول ٹاون میں 140 سکوائرز یارڈز تک پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس عائد ہوگا، ان علاقوں میں 2001 سے 4000 سکوائر یارڈز تک پلاٹس پر 2 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

پارک انکلیو میں 1001 سے 2000 سکوائر یارڈز تک پلاٹس پر 2 لاکھ 27 ہزار ٹیکس نافذ ہوگیا، ڈی ایچ اے، بحریہ ٹاون ، بحریہ انکلیو میں 2001 سے 4000 سکوائر یارڈ تک پلاٹس پر 2 لاکھ 98 ہزار ٹیکس  عائد کیا گیا ہے۔

8 کنال تک کے فارم ہاوس پر  ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے، 90 سے 120 کنال تک فارم ہاوسز پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس عائد  ہوگا جبکہ  بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراونڈ فلور میں پر سکوائر فٹ 32 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔

بیسمنٹ میں پر سکوائر فٹ 22 روپے ، رہائشی اپارٹمنٹ پر سکوائر فٹ 26 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے، پرائیویٹ اسپتالوں میں پر سکوائر فٹ 22 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے، پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز میں پر سکوائر یارڈ 180 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے، مارکیز اور میرج ہالز میں پر سکوائر فٹ 13 روپے پراپرٹی ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔