بھارت سے تجارت کھولنے پر غور کر رہے ہیں ، اسحاق ڈار

10:04 PM, 23 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ   بھارت سے تجارت کھولنے پرغورکررہے ہیں ، پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں انڈیا کے ساتھ تجارت بحال ہو۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے   لندن میں کاروباری افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بیرون ملک مقیم پاکستانی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کیلئے کام کریں، ہم نے پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، ہم پاکستان کے باہر غیر سیاسی ہو جائیں تو یہ ہمارے لیے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستانی الیکشن پر ڈونلڈلو کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئے،کون سی سیاسی جماعت ہے جس نے ڈونلڈلو کو دھمکیاں دیں؟،  ڈونلڈلو کے اہلخانہ کو دھمکیاں دیں گئیں جو افسوناک ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  16 مارچ کو پیغام ملا افغان وزیر خارجہ مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں،فون کال کے دوران پیغام ملا شمالی علاقے میں دہشت گرد حملہ ہوا ہے،افغان وزیر خارجہ کو کہا کہ گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے بتایا کہ 18 مارچ کو افغانستان میں آپریشن کیا گیا،آپریشن دہشت گردوں کے  خلاف تھا، افغان حکومت یا  عوام کیلئے نہیں، پاکستان سے متعلق کوئی بھی غط فہمی کا شکار نہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ   سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ، ایکس کی بحالی سے متعلق مسائل حل کرنے کےلئے کردارادا کروں گا۔

مزیدخبریں