پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 23 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 23 مئی2021
ملک میں ایک دن کے دوران کورونا سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے، مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 251 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 کیس رپورٹ ہوئے، این سی او سی حکام کے مطابق مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ نو چھ فیصد رہی، 62 ہزار 61 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔سعودی عرب نے 60 ہزار عازمینِ حج کو حجازِ مقدس آنے کی اجازت دے دی، 18 سال سے کم اور 60 سے زائد عمر کے افراد حج کیلئے نہیں جاسکیں گے، عازمین کو کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا، پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔ شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 32 سالہ سپاہی شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، دہشتگردوں نے بارڈر پر فوجی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونےکےبعدبحال،بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری،،نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی گولیمار سمیت متعدد علاقے متاثر رہے۔ملک بھر میں سیاحت 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ،ہوٹلز، گیسٹ ہاؤس انتظامیہ مہمانوں سے کووڈ منفی رپورٹ لازمی طلب کریں گی،سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے، این سی او سی

Watch Live Public News