ملک میں ایک دن کے دوران کورونا سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے، مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 251 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 کیس رپورٹ ہوئے، این سی او سی حکام کے مطابق مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ نو چھ فیصد رہی، 62 ہزار 61 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے باعث کورونا کیسز میں کمی ہورہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں حکومت اس حوالے سے ضروری اقدامات کررہی ہے، پنجاب میں آج 901 کیس رپورٹ ہوئے، جہاں ضرورت ہو وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاتا ہے، ماسک پہننے سے 72 فیصد افراد وبا سے بچ سکتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چل رہی ہے۔کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی، بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے کراچی میں سخت پابندیاں جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے، ساحل اور تفریحی پارکس مزید دو ہفتے بند رہیں گے،بازار شام 6 بجے بند ہوں گے اور شادی ہالز پر تالا رہےگا، بسیں 50 فیصد نشستیں خالی رکھ کر چلیں گی۔ملک بھر میں سیاحت 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ،ہوٹلز، گیسٹ ہاؤس انتظامیہ مہمانوں سے کووڈ منفی رپورٹ لازمی طلب کریں گی،سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے، این سی او سیسعودی عرب نے 60 ہزار عازمینِ حج کو حجازِ مقدس آنے کی اجازت دے دی، 18 سال سے کم اور 60 سے زائد عمر کے افراد حج کیلئے نہیں جاسکیں گے، عازمین کو کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا، پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔