’’اگلے سال معاشی گروتھ 5 فیصد ہو سکتی ہے‘‘

’’اگلے سال معاشی گروتھ 5 فیصد ہو سکتی ہے‘‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کورونا سے ملکی معیشت متاثر ہوئی، اب برآمدات بڑھانے پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ ملکی معیشت 3.94 فیصد سے ترقی کر رہی ہے، اگلے سال معاشی گروتھ 5 فیصد ہوسکتی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس بار آئی ایم ایف نے سخت رویہ اپنایا، عام آدمی کی فلاح وبہبود کے لیے حکومت کام کررہی ہے، اووسیز پاکستانی عمران خان کی وجہ سے زیادہ پیسے بھیج رہے ہیں، حکومت نے کورونا کے دوران پیکج کا اعلان کیا۔

اپوزیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی چیز کو چھپانےکی ضرورت ہی نہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔