شیریں مزاری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

شیریں مزاری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنما شیریں مزاری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔شیریں مزاری نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔ہر قسم کے تشدد کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملوں کی مذمت کرنی چاہیے اور میں کرتی بھی ہوں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری بچی ایمان کو جس آزمائش سے گزرنا پڑا اسے دیکھتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں سیاست چھوڑ رہی ہوں۔میں اب پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صحت، بچے اور والدہ ان کی ترجیح ہیں، جبکہ اس کے علاوہ اور کوئی چیز ان کے لیے اہم نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔