یوم تکریم شہدائے پاکستان : حکومت کا 25 مئی کو عام سرکاری تعطیل کا اعلان

یوم تکریم شہدائے پاکستان : حکومت کا 25 مئی کو عام سرکاری تعطیل کا اعلان
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 25 مئی کو یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر عام سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر 25 مئی کو عام سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز بسلسہ "یوم تکریم شہدائے پاکستان" 25مئی کو ملک بھربندرہیں گے، بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق رہیں گے۔ کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ سکولزریگولرکلاسز 26مئی کو شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی، ملک بھرموسم گرماتعطیلات 15جون تا 14 اگست 2023 ہونگے،باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ موسم گرماتعطیلات کے بعدملک بھر پرائیویٹ سکولزدوبارہ 15اگست سے باقاعدہ شیڈول کےمطابق کلاسز جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ میں موسم گرماتعطیلات یکم جون تا 31جولائی 2023 تک ہونگی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔