ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ٹیکس ادائیگی سمیت تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

ہاؤسنگ اسکیمز کو ٹیکس ادائیگی سمیت تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
کیپشن: Order to produce all records including tax payment to housing schemes

ویب ڈیسک: شہراقتدار کی ضلعی انتظامیہ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پلاٹس کی خریدوفروخت میں ٹیکس اور سرکاری فیس کی ادائیگی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اس حوالے سے ایک مراسلہ بھی بنام ہاؤسنگ سوسائٹیز جاری کردیا گیا ہے۔

پلاٹس کی فروخت اور ٹرانسفر میں سرکاری فیس کی ادائیگی ہوئی یا نہیں؟ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز سے جواب طلب کرلیا۔ 

کمشنر ریونیو عرفان نواز میمن نے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے پلاٹس کی ٹرانسفر کرتے وقت حکومتی ٹیکسز کی ادائیگی نہیں کی جاتی۔ سٹیمپ ڈیوٹی ادا کیے بغیر سیل ڈیڈ، لیز اور دیگر پراپرٹی کا لین دین کیا گیا۔ 

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس، ریمیٹنس ٹیکس اور دیگر حکومتی ٹیکسز ادا نہیں کیے گئے۔ ٹیکسز کی ادائیگی کے بغیر پراپرٹی دستاویزات کی قانونی حیثیت برقرار نہیں رہتی۔ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز اس حوالے سے تمام تر دستاویزات اور تفصیلات فراہم کریں۔

Watch Live Public News