سونے کی فی تولہ قیمت میں 6200 روپے کی بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6200 روپے کی بڑی کمی
کیپشن: A big drop in gold price by Rs 6200 per tola

ویب ڈیسک: عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی بڑھتی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6200 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5315 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے کا ہوگیا ہے۔  

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر کی کمی سے 2355 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ 

Watch Live Public News