ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جیسے ہی اپنے نام سے نک جونس کو ہٹا یا، طلاق کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگی۔ اب اداکارہ کی والدہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ نک جونس کو ہٹاتے ہی انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ پریانکا اور نک کی شادی تین سال بھی نہیں چل پائی؟ پریانکا اور نک کی طلاق کی خبریں بھی تیزی سے پھیلنے لگیں اور اب اس معاملے میں ان کی والدہ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ دراصل، پرینکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے شوہر کانام ہٹا دیا تھا، جس کے بعد دونوں کی علیحدگی کی بحث کا بازار گرم ہے۔ اس سے پہلے بھی پریانکا اور نک کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آ چکی ہیں لیکن ہر بار پریانکا نے اپنی تصاویر سے لوگوں کو جواب دیا کہ دونوں کے درمیان محبت برقرار ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پریانکا نے اپنے نام سے اپنے شوہر کی کنیت کو ہٹایا ہے کیونکہ اس سے پہلے پریانکا کو ہمیشہ فخر سے جونس کا نام لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا اکثر امریکہ میں اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ وقت گزارتی نظر آتی ہیں۔ وہ نک کے ساتھ اپنے بیٹے کی طرح سلوک کرتی ہیں۔ ایسے میں پریانکا کی طلاق کی خبر آتے ہی انہوں نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اس خبر کو بکواس قرار دیتے ہوئے افواہیں نہ پھیلانے کی درخواست کی ہے۔ ان کے مطابق دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ سال 2018ء میں پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے بہت دھوم دھام سے شادی کی۔ جس کے بعد انہوں نے اپنا نام پریانکا چوپڑا سے بدل کر پریانکا چوپڑا جونس رکھ لیا تھا۔ شادی کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی محبت کے اظہار کا کوئی موقع نہیں چھوڑا لیکن پریانکا نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام سے جونس کا نام ہٹا دیا۔ تب سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ پریانکا اور نک جونس کی شادی کو تین سال ہو چکے ہیں۔ یکم دسمبر 2018 کو دونوں نے جودھ پور میں ہندو اور عیسائی رسم و رواج کے مطابق دھوم دھام سے شادی کی۔ اس شادی میں صرف فیملی اور کچھ خاص دوست ہی شامل تھے۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے شادی کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ دیوالی منائی۔ اس موقع پر پریانکا نے مداحوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔