پنجاب حکومت نےسموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نےسموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ، سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس ہوا جس میں سموگ کے تدارک سے متعلق اقدامات بارے غور کیا گیا۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دس اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے، سرگودھا، ساہیوال، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان ڈویژن میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 10 ہزار طلباء کو الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مارکیٹوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے حق میں نہیں، جمعہ اور ہفتے کو مارکیٹیں دوپہر 3 بجے کھلیں گی جبکہ اتوار کے روز مارکیٹس مکمل طور پر بند رہیں گی، سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ریستوران بھی جمعہ اور ہفتے کو 3 بجے کے بعد کھلیں گے، اتوار کے روز مال روڈ صبح سے شام 5 بجے تک سائیکل والوں کیلئے کھلا ہو گا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے مصنوعی بارش کیلئے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں، لاہور میں انسداد سموگ کیلئے سموگ ٹاورز لگائے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔