وزیر اعظم کی چینی صدر کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیر اعظم کی چینی صدر کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےچینی صدر شی جن پنگ کو تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیر متزلزل جزبے کا عکاس ہے۔ خیال رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، چینی صدر شی جن پنگ مزید 5 سال کے لیے چین کے حکمران رہیں گے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز ملک کی تمام لیڈرشپ میں شی جن پنگ کی ’بنیادی پوزیشن‘ کی توثیق کی گئی، اور انہیں تیسری مرتبہ پارٹی اور ملک کی باگ ڈور سونپی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔