ویب ڈیسک : سیاہ فام سنیما کے گاڈ فادر میلون وان پیبلز 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ گاڈ فادر فلمساز کے علاوہ ایک ناول نگار نغمہ نگار، موسیقار اور مصور بھی تھے۔ ان کے اہل خانہ نے نے بیاتا کہ اداکار ہدایت کار ماریو وان پیبلز کے والد وان پیبلز منگل کی شام مین ہٹن میں ان کے گھر پر انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے ماریو وان پیبلز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد جانتے تھے کہ سیاہ فام لوگوں کی زندگی اہمیت رکھتی ہے۔ اگر ایک تصویر ہزار الفاظ کے قابل ہے تو ایک فلم کی کیا قیمت ہوگی؟ جس طرح ہم اپنی کامیابی کو دیکھنا چاہتے ہیں اسی طرح ہمیں اپنی آزادی کو بھی تصور کرنے کی ضرورت ہے۔ لیبریشن کا مطلب نوآبادیاتی ذہنیت کی نقل کرنا نہیں ہے۔ اس کا مطلب تو تمام لوگوں کی طاقت، خوبصورتی اور باہمی تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ میلون کو جدید دور کے سیاہ فام سنیما کے گاڈ فادر کے نام سے جانا جاتا تھا۔