پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،24 اپریل، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،24 اپریل، 2021
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت آگئی، مہلک وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 157 اموات، مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 908 نئے کیس رپورٹ ہوئے، فعال کیسز 86 ہزار 529 تک جاپہنچے۔اسپتالوں میں آکیسجن کی کمی کا خدشہ، پاکستانی کمپنیوں نے خبردار کردیا، کہتے ہیں کورونا کی موجودہ لہر کے دوران اگر آکسیجن کی صنعتی شعبےکو فراہمی نا روکی گئی تو اسپتالوں میں شدید کمی ہوسکتی ہے، اسپتالوں کو مسلسل آکسیجن کی فراہمی نا ہوئی تو بھارت جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، دہلی کے اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے مزید20 کووڈ مریض جان کی بازی ہار گئے، 24گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 46 سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے، مہلک وائرس نے مزید2 ہزار 624 افراد کی جان لے لی، بھارت میں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد25 لاکھ52 ہزار940 تک پہنچ گئی ہے۔ٍوزیراعظم عمران خان کے اعلان پر عمل درآمد شروع، اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا فوج اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مختلف مارکیٹوں کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر کی شہریوں کو ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے سمیت تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کی ہدایت۔تاجر برادری نے این سی او سی کی تاجروں کےلئے دی گئی سفارشات مسترد کردیں، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرکاشف چودھری کا کہنا ہے کہ ہم شام 6 بجے کاروبار بند کرنے اور ہفتے میں دو چھٹیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے، ایسے فیصلوں سے گریز کریں کہ تاجر سڑکوں پر نکلنے کےلئے مجبور ہوں، کاروبار 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

Watch Live Public News