یہ موت سے بدتر تھا ٗ امریکہ میں پاکستانی لڑکی تیزاب گردی کا شکار

یہ موت سے بدتر تھا ٗ امریکہ میں پاکستانی لڑکی تیزاب گردی کا شکار
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ میں گزشتہ ماہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی پاکستانی نژاد طالبہ نافیہ اکرم کے بیان نے ان گنت لوگوں کو افسردہ کر دیا ٗ ان کا کہنا ہے کہ یہ موت سے بھی بدتر تھا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ امریکہ کے لانگ آئی لینڈ کی رہائشی پاکستانی نژاد خاندان کی رکن نافیہ اکرم تیزاب گردی کا شکار ہوئی تھی ٗ اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے 12 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے ٗ ہمیں جرم کی نوعیت اور محرکات کے بارے میں پولیس کی تحقیقات کا انتظار کرتا چاہیے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ میں 21 سالہ نافیہ اکرم کو اس وقت تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ فارمیسی سے نوکری کا وقت مکمل کرنے کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ گھر جا رہی تھی ٗ جب نافیہ گھر پہنچی تو کار سے گھر جاتے ہوئے ان پر ہڈ پہنے ایک شخص نے تیزاب پھینکا تھا۔نافیہ نے ایک بیان میں کہاکہ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میرے سینے کو چیر کر رہ نکالی جا رہی ہے ٗ یہ موت سے بدتر تھا ٗ مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کوئی میرا پیچھا کر رہا ہے۔

Watch Live Public News