کورونا وائرس ماؤنٹ ایورسٹ پہنچ گیا

کورونا وائرس ماؤنٹ ایورسٹ پہنچ گیا
دنیا کا بلند ترین مقام ماؤنٹ ایورسٹ بھی مہلک کورونا وباء سے نہ بچ سکا، ناروے سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا.عالمی میڈیا کی خبروں کے مطابق دنیا کی سب سے بلندترین چوٹی کے بیس کیمپ میں موجود نارویجین کوہ پیما میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔واضح رہے کہ نیپالی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے باوجود کوہ پیماؤں کے لیے کچھ نرمیوں کا اعلان کیا گیا تھا.کورونا میں مبتلا ہونے والے کوہ پیما کا کہنا تھا کہ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قدر بلندی پر کورونا وائرس مہلک ہو سکتا ہے جہاں آکسیجن کی مقدار پہلے ہی زمین کے مقابلے میں کم ہوتی ہے. دوسری جانب نیپال کے محکمہ سیاحت کی طرف سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک کوہ پیماؤں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔