’’ ایک ہفتے بعد مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ ہو گا ‘‘

’’ ایک ہفتے بعد مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ ہو گا ‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحافت میں سالوں زندگی دینے والوں کووزیراعظم اسکیم کے تحت مکان دیں گے ٗہیلتھ کارڈ میں سندھ حکومت نے حصہ نہیں ڈالہ ہم سندھ میں بھی صحت کارڈ اسکیم لانا چاہتے ہیں ٗصحافیوں کوبھی مفت علاج کی سہولت دیں گے ٗتنخواہ دار طبقے کی پریشانیوں کا احساس ہے ٗمہنگائی کے ریشو میں کمی آئی ہے ٗمعیشت مستحکم ہوئی ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کیسز کے فیصلے ہونے چاہئے ٗاگر سندھ حکومت ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتی ٗپیپلز پارٹی نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے ٗ1600 ارب روپے کا حساب ہونا چاہیے ٗتو ہمارے اپوزیشن لیڈر پر دہشت گردی کے کیسز کیے گئے ٗگھوٹکی ، بدین کو کیا ملتا ہے ٗکے پی میں صورتحال خطرناک ہے ٗکے پی میں کئی علاقوں میں کورونا کی شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کورونا کی لہر وہ کم ہو ٗاربن سنیٹز میں شاپنگ ہوتی ہے ٗاس لیے کورونا کیسز بڑھ رہی ہے ٗاگر ہم مکمل لاک ڈاؤن لگا دیں گے تو دیہاڑی دار متاثر ہوں گے ٗہمارے لوگوں کی زندگیاں اہم ہیں ٗاگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کردیں گے ٗاگر ایک ہفتے بعد مکمل لاک ڈاؤن پر غور کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے دورہ منسوخ کیا یہ مثبت پیش رفت ہے ٗالیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں ٗوہ ایک ایس او پی بنائیں ٗسیاسی جماعتیں کن ایس او پی کے تحت الیکشن مہم چلے ٗبھارت میں مودی کی الیکشن مہم کی وجہ سے کورونا پھیلا ٗہمارا مذہبی طبقہ ہے وہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ٗہمارے علماء آگے بڑھیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا کے مسائل پر بات کرنی ہے ٗبھارت میں جس طرح کورونا نے تباہی مچائی ہے ٗبھارت میں حالات قابو میں نہیں آرہے ہیں ٗ وزیر اعظم نے عوام کی جانب سے بھارت کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ٗبھارت کے عوام کے ساتھ پاکستان کے عوام کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے یہاں احتیاط نہ کی تو ہمارے ملک کے حالات بھی اطمینان بخش نہیں ہیںٗ آکسیجن سپلائی کرنے کے ہماری سپلائی چین ایسی نہیں ہے ٗہماری مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد پر پہنچ گئی ٗابھی تک ہمارا ہیلتھ سسٹم اس کا مقابلہ کررہا ہے ٗلاہور کے 90 فیصد آئی سی یو بید نوے فیصد بڑھ چکے ہیں ٗہمارے لیے امید کی کرن ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس کی وجہ سے ہماری سپلائی لائن بحال ہے ٗاگر کراچی میں کیسز بڑھے تو ملک کی صورتحال خطرناک ہوگی ٗکیسز کے بڑھتے خدشات کو دیکھتے ہوئے ٗفوج کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے ٗ70 فیصد کورونا اربن سینیٹرز سے کیسز بڑھ رہی ہے ٗڈیلیوری کمپنی کےلیے خصوصی پیکج دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News