گجرات ( پبلک نیوز ) شہباز پور کے قریب تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا اور کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے ٹرانسفارمر کار پر گرگیا ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک جبکہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت 16 سالہ ڈرائیور عبداللہ،20 سالہ عمر،قاسم، عبداللہ اور ارشد کے ناموں سے ہوئی ہے۔